Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے.عبد الرزاق داؤد

پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سے بڑھائیں گے ،چاول اور چینی کی ایکسپورٹ کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے، میڈیا سے گفتگو

کراچی۔وزیراعظم عمران خان کےمشیربرائےتجارت عبدالرزاق داؤد نےامید ظاہرکی ہےکہ اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے،نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے۔

میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےعبدالرزاق داؤد نےکہاکہ نامساعد حالات کےباوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے،جسے کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نےبتایاکہ دسمبر2017کےمقابلےمیں 2018 بہتر رہا،رواں سال27 ارب ڈالر کی برآمدات کرلیں گے۔مشیر تجارت نےاعتراف کیاکہ ان کی توجہ دیگر شعبوں پرزیادہ رہی اوروہ خوردنی تیل پرتوجہ مرکوز نہیں کرسکےتاہم ان کاکہنا تھا کہ وہ خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے اور کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے زر مبادلہ بچے گا۔

عبدالرزاق داؤد نےبتایاکہ کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔مشیر تجارت نےکہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سےبڑھائیں گےجبکہ چاول اور چینی کی ایکسپورٹ کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.