Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع کردی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو آج واپس روانہ ہونا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ زلمےخلیل زاد کی واپسی کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی،واپسی کی تاریخ کےبارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائے گا۔

ذرائع کےمطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا اور اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس دوران افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.