Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک اب اقتدارکیلئےنہیں ملک بچانےکیلئےہے،میاں افتخارحسین

اسٹیبلشمنٹ نےپاکستان کی بقاداؤپرلگاکرجوگیم کھیلی اسےناکام بنانےکاوقت آچکاہے،ملک دشمن حکومت کی سیاسی کشتی ڈوبنےکےقریب ہے،کرپٹ ٹولےسے پوراحساب لیاجائےگا،سٹاک ایکسچینج کریش اورسرمایہ کاروں کیلئےپاکستان کےدروازےبندہوچکےہیں،مرکزی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نےکہاہےکہ اسٹیبلشمنٹ نےملک کی بقاکی قیمت پرتمام سیاسی جماعتوں کو دیوارسےلگاکرایک نااہل عمران نیازی کوسپورٹ کیا،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سےاےپی سی بلانےکےفیصلہ خوش آئند ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کااتحاد اب اقتدار کیلئےنہیں بلکہ ملک بچانےکیلئےہے،انہوں نےکہاکہ ملک دشمن حکومت کی سیاسی کشتی ڈوبنےکےقریب ہے،عوام کےحقوق پرڈاکہ ڈالنےوالوں سےپوراحساب لیاجائےگا،اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان بھی پارٹی کی جانب سےشریک وفد کاحصہ تھے،میاں افتخارحسین نےپی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام قراردیتےہوئےکہاہےکہ ڈالرکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،روپے کی قیمت قابو سے باہر اور سٹاک ایکسچینج کریش ہو چکی ہے،سرمایہ کاروں کیلئےپاکستان کےدروازے بند ہوچکےہیں اورآئی ایم ایف سےقرضہ لینےکی بجائےپورا ملک ہی آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے،میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار نے ملک کی بقا داؤ پر لگا دی ،آئین پاکستان کی رو سے تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں تو کبھی مشکلات جنم نہیں لیں گی،

انہوں نے اپوزیشن کی بیٹھک کو نیک شگون قرار دیتےہوئےکہاکہ آٹھ ماہ قبل اےاین پی قائد اسفندیارولی خان نےاپوزیشن جماعتوں کو حکومت کےخلاف تحریک چلانےکی تجویز پیش کی تھی لیکن اس وقت مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی نےاس تجویزکو ماننےسےانکارکیاجسکاخمیازہ آج قوم نےملک کے نقصان کی صورت میں بھگتا،

انہوں نےکہاکہ آٹھ ماہ میں پاکستان کی اینٹ سےاینٹ بجادی گئی،اورایسی صورتحال میں اب عوام کی نظریں اپوزیشن جماعتوں پرہیں،انہوں نےکہاکہ عید الفطرکےبعد فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوگااورچاہئےکہ تمام سیاسی جماعتیں ماہ رمضان میں اپنی تیاری مکمل کرلیں،میاں افتخار حسین نےکہاکہ اےاین پی رابطہ عوام مہم کاآغاز کرےگی اورنااہل اورکرپٹ حکمرانوں کےخلاف پارلیمنٹ سمیت عوامی سطح پربھی احتجاج کیاجائےگا،حکومت کاجانانوشتہ دیوارسےاوراب اسے مزید اقتدارمیں رہنےدینا بڑی تباہی کودعوت دینےکےبرابرہے،

انہوں نےحکومتی ایوانوں کی طرف سےاپوزیشن اجلاس پرتنقید کاجواب دیتےہوئےکہاکہ ملک کےتمام سیاسی و غیرسیاسی کرپٹ اورلٹیرے عمران خان کی چھتری تلے ہیں،صوبائی حکومت کےترجمان اپوزیشن پرالزامات سےپہلےاپنےگریبان میں جھانک لیں جنہیں خود ان کی اپنی جماعت حکومت سےفارغ کرچکی ہے،بدقسمتی سےکپتان کی ٹیم میں ایک بھی شخص اس قابل نہیں جسےبات کرنےکےقابل سمجھاجائے،

میاں افتخار حسین نےکہاکہ پی ٹی آئی والوں نےاپنی زبانیں کنٹرول نہ کیں تواپوزیشن جماعتیں بھی جواب کاحق محفوظ رکھتی ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والےیادرکھیں کہ ان کالیڈرایک کرپٹ اورجھوٹاانسان ہےجس نےسوشل میڈیاکےبعد اب سرکاری میڈیاکواپنےجھوٹ کی مشین بنارکھا ہے،انہوں نےکہاکہ سابق چیف جسٹس سےاستفسارہوناچاہئےکہ اس نےکس بنیاد پرایک نااہل کرپٹ اورجھوٹےانسان کوصادق و امین کاسرٹیفیکیٹ دیاتھا،انہوں نےکہاکہ حکومت کو گھر بھیجے بغیر ملک وقوم کومسائل کی دلدل سےنہیں نکالاجاسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.