Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن کےاپنےہی ارکان نےتحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا.فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ سینیٹ نےقیدی کی کرپشن کےبیانیےکو مسترد کردیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ سینیٹ نےقیدی کی کرپشن کےبیانیےکومستردکردیاہے،اپوزیشن کےاپنےہی ارکان نےتحریک عدم اعتماد کومستردکردیا،جیل میں بیٹھےکرپٹ ٹولےنےکبھی پاکستان کوقبول نہیں کیا،آج پھرپاکستان اورقومی بیانیہ جیتا ہے،اپوزیشن کابہانہ کوئی اورتھا،نشانہ کوئی اورتھا۔

معاون خصوصی اطلاعات نےکہاکہ سینیٹ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہےجس کو ذاتی مفاد کےلیےیرغمال بنانےکی کوشش کی جارہی تھی، اپوزیشن پے درپے شکست کھاکر بھی سمجھ نہیں رہی ہے جب کہ ادارے مضبوط ہوں گے توسینیٹ مضبوط ہوگی۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا کہ اپوزیشن کےاپنےہی ارکان نےانتشارکی سیاست کو مسترد کردیا،سینیٹ ارکان نےثابت کردیاکہ وہ جیل سےڈوریاں ہلانےوالوں کےاشاروں پرنہیں چلیں گے،سینیٹ نےوزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہارکردیا۔

انہوں نےکہاکہ نیاپاکستان عمران خان کی قیادت میں آگےبڑھ رہاہےاوربڑھتارہےگا،وزیراعظم عمران خان عوام کادرد اوراحساس رکھتے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی حکومت 18 اگست کو تعمیر پاکستان کا ایجنڈا دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.