قومی ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم انجری کا شکار ہونےکی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گھٹنےکی انجری کی وجہ سے بابر اعظم بنگلہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے ۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر بابراعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئرکی جائیں گی ۔
خیال رہےکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے میر پور ڈھاکہ میں شروع ہوگا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے ۔
پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کےلیے تیار پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کریں گے ۔

