Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے کل سے کیمپ کا اعلان کردیا

لاہور(زمل خان) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے کیمپ کا اعلان کردیا۔ کیمپ کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے ۔ جس کیلئے پرجوش ہوں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے ۔ ٹیم نے ماڈرن کرکٹ میں خود کو منوایا ہے ۔ مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ٹیم میں اچھا سپورٹ دے رہے ہیں ۔ ہم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ شان مسعود اوپر کھیلتا ہے اسے اوپر ہی کھلایا جائے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ پہلے وائٹ بال کا کیمپ لگا تھا ۔ اب ریڈ بال کا لگ رہا ہے ۔ اب ہم سخت گرم موسم میں کھیلنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم نے بہترین فارمیٹ میں کارکردگی دکھانی ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کورونا کے بغیر کرکٹ ہوگی کافی خوشی کی بات ہے۔ 2ماہ کا آف ملا تھا اور پھر ہماری بین الاقوامی کرکٹ شروع ہوئی۔ بہترین ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے ۔ اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے ۔ ٹیم بنانے کے لیے تو مسلسل موقع لینا ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.