Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ متوقع

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر رواں ماہ بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ متوقع ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں  2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں مجموعی طور پر 13 ارب 62 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور تقسیم کار کمپنیوں کو 13 ارب22 کروڑ یونٹس فراہم کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سی پی پی اے نے تجویز دی تھی کہ 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے لیکن نیپرا نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا جس سے صارفین پر 20 ارب روپے اضافی بوجھ پڑا۔

قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز میں دو اکتوبر کو بھی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت جاری ہونے والے نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا جس سے صارفین پر 22  ارب  60 کروڑ کا بوجھ پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.