Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان:لسبیلہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان کےعلاقےلسبیلہ میں بارشوں سےسیلاب کےباعث5افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کےعلاقوں میں موسلادھاربارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی ہے،ضلع لسبیلہ میں اوتھل،لاکھڑا سب سےزیادہ متاثرہوئےجہاں امدادی کارروائیوں میں پاک فوج،ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اےسمیت ایف سی اور دیگرنےحصہ لیا۔ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق آج علاقے میں فضائی کارروائی شروع کی جائے گی۔

بارشوں کے باعت سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جب کہ 25 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کشتیاں لے جانا بھی مشکل ہوگیا اب متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹیمیں روانہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.