Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں21ڈالرکا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید 1300روپےمہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں21ڈالرکا اضافہ دیکھاگیا،جسکےنتیجےمیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید1300روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید8ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کےنتیجے میں فی اونس سونےکی قیمت1408ڈالرسےبڑھ کر1429ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1300روپےاور10گرام سونےکی قیمت میں1115روپےکااضافہ ریکارڈکیاگیا،جسکےنتیجےمیں فی تولہ سونےکی قیمت79200روپےسےبڑھ کر80500روپےاوردس گرام سونےکی قیمت67901روپےسےبڑھ کر69016روپےکی نئی بندترین سطح پرپہنچ گئی۔

پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.