Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل،سرمایہ کاروں کےمزید60ارب34کروڑ ڈوب گئے

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتےکےدوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34400،34300 اور34200کی نفسیاتی حدوں سےگرگیا،مندی کےنتیجےمیں سرمایہ کاروں کےمزید60ارب34کروڑ روپےسےزائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت83.90فیصدزائد جبکہ56.26فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔منگل کومارکیٹ میں کاروبار کاآغازہواتو کے ایس ای100انڈیکس34471پر ٹریڈ کررہا تھا اور ابتدائی30منٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔تاہم بعدازاںسرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں خریداری کی بجائے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دی۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہاٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33984پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈز،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 34000اور34100کی حدیں بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس281.33پوائنٹس کمی سے34190.62 پوائنٹس پر بندہوا۔

ماہرین کےمطابق سیاسی افق پر چھائی بےیقینی کی صورتحال ،وفاقی بجٹ پراپوزیشن کےسخت رویےکےسبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانےکےخدشے،ایف بی آرکی جانب سےٹیکس وصولی کیلئےانقلابی اقدامات سےجڑی خبروں پرمقامی سرمایہ کارتذبذب کاشکار نظرآئے،جس کی وجہ سے انہوں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینےسےگریزکیا،جسکےنتیجےمیں مارکیٹ میں مندی کارجحان دیکھا گیا۔منگل کو مجموعی طو پر343کمپنیوں کےحصص کا کاروبارہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں60ارب 34کروڑ55لاکھ51ہزار640روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب6ارب82کروڑ57لاکھ16ہزار145روپےہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر14کروڑ48لاکھ49ہزار620شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6کروڑ60لاکھ85ہزار470شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت148.13روپے اضافے سے3966.66 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت64.00روپے اضافےسے1400.00روپےپربند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلےپاکستان کےحصص میں ریکارڈکی گئی،جسکےحصص کی قیمت232.18روپےکمی سے6685.32روپےاوریونی لیورفوڈزکےحصص کی قیمت165.00روپےکمی سے5500.00روپےہوگئی۔

منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ13لاکھ55ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے 4.21روپےاورمیپل لیف کی سرگرمیاں1کروڑ8لاکھ16ہزار500شیئرزکےساتھ دوسرےنمبرپررہی،جسکےشیئرزکی قیمت50پیسے اضافےسے23.81روپےہوگئی

۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس127.21پوائنٹس کمی سے16160.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس370.66پوائنٹس کمی سے54773.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس218.93پوائنٹس کمی سے25056.88پوائنٹس پربندہوا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.