Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
    • گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
    • پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت نے 25 فیصد کی اضافہ شدہ جی ایس ٹی شرحوں کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کردیں
    اہم خبریں مارچ 4, 2023

    حکومت نے 25 فیصد کی اضافہ شدہ جی ایس ٹی شرحوں کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کردیں

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کی جانب بڑھنے کیلئے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوشش میں حکومت نے  وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے ایک سمری سرکولیشن کے ذریعے بھیج دی تاکہ اضافی 11 ارب روپے حاصل کرنے کیلئے جی ایس ٹی کی شرح کو 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کے لیے فہرست میں مزید اشیاء شامل کی جائیں۔ 

    حکومت نے 25 فیصد کی اضافہ شدہ جی ایس ٹی شرحوں کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کردیں جن میں تفریح اور نجی استعمال کیلئے کشتیاں یا بحری جہاز اور ہوائی جہاز، جیولری اور گھڑیاں شامل ہیں۔

    اب ان اشیاء کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر جی ایس ٹی کی اضافہ شدہ شرح وصول کی جائے گی، مقامی طور پر تیار کردہ موٹر گاڑیاں جنہیں عیش و آرام کی اشیاء کے طور پر نمٹنے کی تجویز ہے صرف ایس یو ویز یا سی یو ویز کی کیٹیگری کی گاڑیاں، 14 سو سی سی یا اس سے اوپر کے انجن کی صلاحیت کی دیگر گاڑیاں اور ڈبل کیبن پر 25 فیصد کی زیادہ شرح سے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

    تجویز ہے کہ وفاقی حکومت لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر سکتی ہے، اس ٹیکس کے اقدام سے درآمدی لگژری سامان پر 7 ارب روپے اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی لگژری گاڑیوں پر 4 ارب روپے کے محصولات کے اثرات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، 25 فیصد کے اضافہ شدہ سیلز ٹیکس کی شرح کے لیے منتخب کردہ درآمدی اشیاء وہی سامان ہیں جنہیں کابینہ نے ’لگژری گڈز‘ کے طور پر متعین کیا اور مئی 2022 میں ان کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    ان اشیاء میں (سوڈا) واٹر اور جوسز، آٹو کمپلیلیٹی بلٹ یونٹس (سی بی یو) ، سینیٹری اور باتھ روم کا سامان، قالین، فانوس اور روشنی کے آلات یا سامان، چاکلیٹ، سگریٹ، کنفیکشنری اشیاء، کارن فلیکس وغیرہ، کاسمیٹکس اور شیونگ آئٹمز، ٹشو پیپرز، کراکری، سجاوٹ/ آرائشی آلات، کتوں اور بلیوں کی خوراک، دروازے اور کھڑکیوں کے فریم، مچھلی، جوتے، پھل اور خشک میوہ جات، فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور ہائی کورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم
    Next Article خواہش تھی صدر، چیف الیکشن کمشنر اور میں انتخابات کی متفقہ تاریخ دیتے: گورنرکے پی
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.