Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت کاقبائلی اضلاع کے بے روزگار مرد و خواتین کے لیے انصاف روزگار اسکیم کا اجراء

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نےقبائلی اضلاع کےبےروزگار مرد وخواتین کےلیےانصاف روزگاراسکیم کااجراءکردیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاورمیں قبائلی اضلاع میں انصاف روزگاراسکیم کےاجرا کےحوالےسےتقریب منعقد کی گئی،جس میں وزیراعلیٰ محمود خان،وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی،وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا،وزیرخوراک قلندرلودھی اوردیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ محمودخان نےکہاکہ فاٹا ہمارےلیےچیلنج تھا،فاٹا کا انضمام بڑامرحلہ تھا جو ہم نےمل کرطےکیا، لیویزاورخاصہ داروں کامسئلہ بھی حل کیااورمخالفین کی مخالفتوں کاسامنا بھی کیا،ہم نےچارج سنبھالا تو قبائلی اضلاع کی حالت بری تھی، ہم نےقبائلی عوام سےرائےلی اورپھر10سالہ ترقیاتی پروگرام بنایا۔پورےملک سےزیادہ فنڈز قبائلی اضلاع میں خرچ کریںگےیہ ہماراعہد اور وزیراعظم پاکستان کا عزم ہے ۔
محمود خان نےکہاکہ ہم آرمی چیف اوران کی ٹیم کےمشکورہیں کہ انہوں نےاپناحصہ قبائلی اضلاع کودیا،روزگاراسکیم بڑا منصوبہ ہےجس سےتبدیلی آئےگی اوراس اسکیم سے5500افراد کوقرضے دےرہےہیں۔قبائلی اضلاع اورسابقہ ایف آرریجنز سے2000سےزائددرخواستیں موصول ہوئیں،اس اسکیم کابنیادی مقصد صوبہ خیبرپختونخوا کےنئےاضلاع میں غربت اوربیروزگاری کاخاتمہ اوروہاں کےعوام کوایک باعزت اورپائیدارذریعہ معاش مہیاکرناہےتاکہ یہ لوگ آنےوالی نسلوں کیلئےایک ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کی بنیادرکھنےمیں اپناکرداراداکر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.