Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے تک ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپےکم ہو کر 2 لاکھ6 ہزار  19 روپے تک ہوگئی ہے۔جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16ڈالر سے کم ہو کر 2306 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.