Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نان فائلرزکو نوٹس کی تیاریاں مکمل،50بڑے ٹیکس نادہندگان کو مثال بنادینگے،ایف بی آر

اسلام آباد۔یکم جولائی سے50 لاکھ نان فائلرز اور بےنامی اداروں کو نوٹس بھیجنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،ملک کےدس بڑے شہروں میں پچاس بڑےٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ایف بی آرکےممبر ڈاکٹرحامد عتیق سرور کےمطابق لاہور، اسلام آباد،ملتان اورفیصل آباد میں پہلےکاروائی ہوگی جبکہ راولپنڈی، ملتان،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورحیدر آباد کے ٹیکس چور بھی ریڈار میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس چوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گا،ان 50بڑے ٹیکس نادہندگان کو دوسروں کیلئےمثال بنایاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ 21 تاریخ سے لوگ ایف بی آر کے پورٹل اور نادرا پر اپنے اثاثے چیک کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.