Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے قلمدان واپس

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔  جب کہ شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلم دان واپس لے کر لیبر اور ثقافت کے محکمے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کا محکمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل محکمہ ثقافت برطرف وزیر عاطف خان کے پاس تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.