Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 286 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 98 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.