Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دہشت گردوں کےخلاف فوری ایکشن کیلئے فورسز الرٹ ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہاہےکہ حیات آباد میں دہشت گردوں کےخلاف فوری ایکشن سےپتہ چلتاہےکہ  فورسزالرٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نےمیڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ دہشت گردوں نےحیات آباد کےایک گھرمیں پناہ لی تھی اوران اکی اطلاعات کے مطابق 7دہشت گرد ہیں جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نےکہاکہ ایسےواقعات کو کاؤنٹرکرنا آسان نہیں،آپریشن میں  اےایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارے جس کے بعد گھر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کو 15 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار قمر عالم شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.