Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ بونیر، ریسکیو آپریشن ختم,سانحہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے

ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد نے بامپوخہ ماربل کان میں لینڈسلائیڈنگ کے بعد شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن کو ختم کر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں پولیس، پاک آرمی کے جوانوں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کیلئے فی کس 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی معاون خصوصی پبلک ہیلتھ ایم پی اے ریاض خان نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی. دوسری جانب سانحہ کے دورے روز بھی بونیر کی فضاء سوگوار رہی، ایم این اے شیر اکبر خان، معاون برائے پبلک ہیلتھ ایم پی اے ریاض خان، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سید فخر جہان باچا کے علاوہ ڈپٹی کمشنر محمد خالد، اے سی لطیف الرحمن انتظامیہ اور محکموں کے دیگر افسران آپریشن کی نگرانی اور امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے جبکہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بونیر میں ایک ماربل کان میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد مزدور ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.