Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کی لسبیلہ حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔

شہباز شریف لسبیلہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر گئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھی۔

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لئے فاتحہ کی اور اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.