Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی،موضع بام خیل میں مخالفین کی فائرنگ سےماں باپ کا اکلوتانوجوان بیٹاجاں بحق

صوابی۔موضع بام خیل میں مخالفین کی فائرنگ سےماں باپ کااکلوتانوجوان بیٹاشاہ خالد جاں بحق ہوگیا۔جبکہ فائرنگ سےمقتول کاماموں اور اس کا بیٹا معجزانہ طورپربچ گئے۔

مزمل ولد حسین علی نےتھانہ صوابی میں ایف آئی آردرج کراتےہوئےبتایاکہ نمازعصرپڑھنےکےبعد وہ اپنےبیٹےسندل کےہمراہ بیٹھے تھے کہ اس دوران ان کابھانجاشاہ خالد گھرسےآکرانکے ساتھ بیٹھ کرگپ شپ میں مصروف تھےکہ اس دوران نہرپٹڑی نزدگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بام خیل کےمقام پرمبینہ طورپرپرویزولد آفریدے،اشتیاق ولد پرویزاورقیصرولد محمد قریش نےہم پراندھادھند فائرنگ شروع کردی جسکے

نتیجےمیں اسکابھانجا29سالہ شاہ خالد گولی لگنےسےجاں بحق ہوگیا جبکہ وہ اپنےبیٹےسندل سمیت معجزانہ طورپرفائرنگ سےبال بال بچ گئےوجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہےبتایاگیا ہےکہ مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھاجبکہ انکےدوبچےتھےصوابی پولیس نےمبینہ ملزمان کےخلاف ایف آئی آ ردرج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.