Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا

لاہور: عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 95 میں نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نےمبینہ طور پر غلط بیان جمع کرانے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکےالیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور  رکھنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62  ون ایف کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، درخواست کےحتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی معطل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.