Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات
    • مظفرآباد: وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیابی کیساتھ ریسکیو کرلیا گیا
    • وزیراعظم شهبازشريف کی خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
    • استاد جو زندگی بناتا ہے
    • موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت
    • پاکستان کی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی سخت مذمت
    • وزیراعظم شہبازشریف کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطے کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
    اہم خبریں

    عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اکتوبر 22, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
    عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز، نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت بھی آج ہی کی جائے۔
    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی کے بغیر ہی دائر کی گئی ہے۔ فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کےلئے دی جانے والی درخواست کی کاپی ساتھ منسلک ہے۔
    دریں اثنا رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ اسد خان نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔ جن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی۔ پٹیشن کے ساتھ غیر مصدقہ کاپی منسلک ہے۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج سننا ضروری ہے۔
    دوسری جانب عمران خان کے وکیل علی محمد بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ دیا۔ گزشتہ روز بھی تفصیلی فیصلہ حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا۔ تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی۔
    وکیل علی محمد بخاری نے کہا کہ قانون کے مطابق فیصلہ سناتے ہی فریقین کو تصدیق شدہ کاپی دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا لیگل ونگ کہہ رہا ہے کہ فیصلے پر ممبر کے دستخط نہیں ہوئے۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن قانون کے خلاف جاکر اقدامات کر رہا ہے جو بدقسمتی ہے۔ عمران خان کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ میں ایک گھنٹے سے الیکشن کمیشن کے باہر موجود ہوں۔ لیکن کچھ نہیں بتایا جارہا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک ممبر کے دستخط نہیں تو فیصلہ متفقہ کیسے کہا جاسکتا ہے؟۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچترال میں انوکھی پیشی: 5 گدھے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش
    Next Article کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

    اگست 15, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات

    اگست 15, 2025

    مظفرآباد: وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیابی کیساتھ ریسکیو کرلیا گیا

    اگست 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

    اگست 15, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات

    اگست 15, 2025

    مظفرآباد: وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیابی کیساتھ ریسکیو کرلیا گیا

    اگست 15, 2025

    وزیراعظم شهبازشريف کی خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

    اگست 15, 2025

    استاد جو زندگی بناتا ہے

    اگست 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.