Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوامی نیشنل پارٹی کاصوبائی بجٹ سےقبل پری بجٹ اجلاس بلانےکامطالبہ

حکومت آئندہ صوبائی بجٹ کےحوالےسےاپنی ترجیحات ایوان کےسامنےپیش کرے,گزشتہ چھ برسوں سےصوبےمیں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سےصوبہ مالی وانتظامی بحران کاشکارہے

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نےصوبائی اسمبلی کاپری بجٹ اجلاس بلانےکامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت آئندہ صوبائی بجٹ کےحوالے سےاپنی ترجیحات ایوان کےسامنے پیش کرے،عوامی نیشنل پارٹی کےپارلیمانی لیڈروصوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نےاپنےایک بیان میں کہاہےکہ گزشتہ چھ برسوں سےصوبےمیں پی ٹی آئی کی حکومت ہےاورصوبہ مالی وانتظامی بحران کاشکارہےجسکےباعث عوام مسائل ومشکلات کی دلدل میں دھنس چکےہیں،

انہوں نےکہاکہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ آئندہ مالی سال کےبجٹ،محاصل اورتخمینہ جات سےاسمبلی کوآگاہ کرےاوراس حوالے سےاسمبلی کواعتماد میں لے،سردارحسین بابک نےمزید کہاکہ اسمبلی ممبران کی بجٹ تجاویزشامل کی جائیں،صوبے کےمحدود وسائل کے استعمال اورتقسیم کااختیاربند کمروں میں کرنےکےفیصلےکسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے،انہوں نےکہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ پری بجٹ سیمینارزکا انعقاد کرے،اورمیڈیا،سول سوسائٹی سمیت عوام کے سامنے بجٹ کی تفصیلات رکھے،

انہوں نےکہاکہ بند کمروں میں بجٹ سازی صوبےاورعوام کےساتھ غداری ہوگی،انہوں نےکہاکہ عوام کو مالی بد انتظامی کی وجوہات،نئے منصوبوں کیلئےدرکاررقم اوران کی تفصیلات اورصوبےکےٹھیکیداروں کےاربوں روپےکےبقایاجات کی عدم ادائیگی بارےبھی تفصیلات سےآگاہ کیاجائے،سرداربابک نےالزام عائد کیاکہ حکومت دوسرےضروری منصوبوں سےرقم نکال کراپنےچہیتےوزرا اورارکان اسمبلی کے حلقوں کومنتقل کررہی ہے،

انہوں نےکہاکہ حکمرانوں کی غیرضروری سرگرمیوں میں پیسےکی بربادی کاخمیازہ عوام بھگت رہےہیں،انہوں نےکہاکہ اب دیکھناہوگاکہ حکومت عوام کےساتھ کس قدرمخلص ہے،حکومت سنجیدہ ہوئی توپری بجٹ اجلاس بلاکرآئنہ بجٹ سازی کےسلسلےمیں ارکان اسمبلی کوبھی اعتماد میں لےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.