Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    • شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
    • پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
    • کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
    • امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قبائلی عمائدین نے ناراض بلوچوں کو ہتھیار پھینک کر بات چیت کی دعوت دے دی
    اہم خبریں

    قبائلی عمائدین نے ناراض بلوچوں کو ہتھیار پھینک کر بات چیت کی دعوت دے دی

    دسمبر 7, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: بلوچستان کے سرکردہ قبائلی عمائدین نے قبائلی عمائدین نے ناراض بلوچوں کو ہتھیار پھینک کر بات چیت کی دعوت دے دی۔ انہوں نے بلوچستان کے مسلح افراد سے اسلحہ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔  مسلح جدوجہد ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے والے سابق ریاست مخالف عسکریت پسندوں اور قبائلی عمائدین نے بھی ناراض بلوچوں کو ہتھیار پھینکنے کی صورت میں بات چیت کی دعوت دے دی۔

    بلوچستان میں منعقد جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گلزار امام شمبے نے کہا کہ پندرہ سال تک مسلح جدوجہد کی تاہم اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بلوچستان مسائل کا حل سیاسی بات چیت کے ذریعے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح جدوجہد کرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسلحہ پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور اپنے صوبے و قوم کی خدمت کریں کیونکہ اس کے بغیر کوئی اور بحالی کا راستہ نہیں ہے۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر میر جمال رئیسانی نے کہا کہ میں شہداء کی فیملی سے ہوں اور ہمارے خاندان نے ملک کے لئے جانی قربانیاں پیش کی ہیں اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

    سردار عمر خان گورگیج نے سفارش کی کہ مقامی سطح کے چھوٹے تنازعات کو مقامی سطح پر حل کرکے امن کے فروغ کو یقینی بنایا جائے جبکہ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے حکومت اور قبائلی شخصیات کے درمیان اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ معتبرین کے ذریعے قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کی جاسکتی ہیں، بلوچستان دیرینہ قبائلی جھگڑوں کی لپیٹ میں ہے۔

    قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر ناراض بلوچوں کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’ درپیش مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالا جا سکتا ہے، مستقبل میں بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی‘۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کی جانب سے نان فائلرز کے لیے بری خبر
    Next Article راولپنڈی :مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے قابلِ تقلید مثال قائم کردی
    Web Desk

    Related Posts

    یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 17, 2025

    متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 17, 2025

    متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی

    ستمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.