Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی، وزیر اعظم کی موجودگی میں منی بجٹ آج پیش ہو گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج منی بجٹ پیش کیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم کی موجودگی میں قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شام چار بجے شروع ہو گا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر رواں مالی سال کا دوسرا منی بجٹ 2019 ایوان میں پیش کریں گے۔ فنانس بل سے متعلق تمام تجاویز وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہیں اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تجاویز کو فنانس  بل کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیےاصلاحاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا جب کہ گاڑیاں، اسمارٹ فونز مہنگے اور 150 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔

پیکچ میں مینو فیکچرنگ، برآمدات، کم لاگت ہاؤسنگ اور زرعی شعبے کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا جائے گا جب کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فرینڈلی ویزا کا اعلان بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فرینڈلی ویزہ کے تحت 50 سے زائد ممالک کے لیے آسان اور دوستانہ ویزہ پالیسی لائی جائے گی جب کہ حکومت مقامی کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کے لیے کاروبار میں آسانی کے لیے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.