Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے 6 افراد زخمی

نوشہرہ کے علاقے نندرک مصری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کودپڑے ، فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سالہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز نندرک مصری بانڈہ میں بچے آپس میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران انکا ایک دوسرے سے جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد ایک فریق کی جانب سے مامی انگریز خان نامی شخص نے مخالف فریق کے بچوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچیاں، دو بچے اور پچاس سالہ راہگیر خاتون زخمی ہوگئیں جنکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.