Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

متحدہ عرب امارات کا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعوی

حوثیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل کو تباہ کر دیا، وزارت دفاع یو اے ای

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ وزارت دفاع یو اے ای کے مطابق یمن میں حوثیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل کو تباہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملہ اتوار کی رات یمن کے الجواف نامی صوبے سے کیا گیا ۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متحدہ عرب امارات نے میزائل کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اپنے پہلے دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ میزائل اسرائیلی صدر کے امارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد داغا گیا۔

حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی حکام یو اے ای کے دورے پر تھے
حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی حکام یو اے ای کے دورے پر تھے

">

سات روز قبل بھی متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق حوثیوں نے یو اے ای کی طرف 2میزائل داغے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔
تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ابوظبی کے قریب خالی جگہوں پر گرے۔ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.