Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا، دو فیصد پاکستانی کھانے میں کمی پر مجبور

حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہو رہی۔ نام نہاد معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود 2 فیصد پاکستانی بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلیے کھانے میں کمی پر مجبور ہیں۔

 گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہےکہ اخراجات پورے کرنے کےلیے سستی غذائی اشیاء استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 16 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی۔ اس کے علاوہ رشتے داروں سے ادھار مانگ کر گھریلو اخراجات پورے کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے 13 فیصد ،اثاثے بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 سےکم ہوکر چار فیصد رہ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.