Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے،جسٹس(ر)جاوید اقبال

افسران دیانتداری، ایمانداری، محنت، لگن، شفافیت، میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاں سرانجام دیں،کسی دبائو کو خاطر میں نہ لائیں،چیئرمین نیب کا افسران و اہلکاران سے خطاب

اسلام آباد۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نےکہاہےکہ نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمہ کواپنی قومی ذمہ داری سمجھتاہے،افسران دیانتداری،ایمانداری،محنت،لگن،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اورقانون کےمطابق اپنی قومی ذمہ داریاں سرانجام دیں،کسی دبائوکوخاطرمیں نہ لائیں۔

چیئرمین نیب نےیہ بات جمعرات کونیب ہیڈکوارٹرزمیں نیب کےآپریشن اورپراسیکیوشن ڈویژنزکےافسران اوراہلکاران سےخطاب کرتےہوئے کہی ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےکہاکہ بدعنوانی دیمک کی طرح ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،نیب نےملک سےبدعنوانی کو جڑ سےاکھاڑ پھینکنےاوراس سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکیلئےانسداد بدعنوانی کی مؤثرحکمت عملی”نیب کاایمان۔کرپشن فری پاکستان”وضع کی ہے کیونکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

انہوں نےنیب کےتمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری،ایمانداری، محنت، لگن،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اورقانون کےمطابق اپنی قومی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔نیب کسی دبائو کوخاطر میں لائےبغیربدعنوان عناصرکےخلاف قانون کےمطابق ملک بھرمیں اپنےفرائض سرانجام دے رہا ہے۔

نیب پر اعتماد کی وجہ سےہی نیب کو گزشتہ13ماہ کےدوران54344شکایات موصول ہوئیں جنکا قانون کےمطابق مکمل جائزہ لیاگیا اور مکمل سکروٹنی کے بعد 2125 شکایات کی جانچ پڑتال، 1059 انکوائریاں اور 302 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جبکہ 590بدعنوانی کے ریفرنس مختلف معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئےگئےجو کہ اس وقت زیرسماعت ہیں۔

نیب نے561 فراد کو گرفتارکرکے گزشتہ13ماہ میں ان سےقوم کےلوٹےگئے تقریباً3919.011ملین روپےبرآمد کرکےقومی خزانے میں جمع کرائے۔

نیب کی 2018ء میں سزا دلوانےکی شرح 70.8 فیصد رہی جو کہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے ادارے سے بہتر اور مثالی ہے۔

مزید برآں نیب کے اس وقت معززاحتسا ب عدالتوں میں1219بدعنوانی کے ریفرنس زیرسماعت ہیں جن کی تقریباً مالیت900 ارب روپےہے۔ قومی احتساب بیورو کےچیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نےنیب کےتمام علاقائی بیوروز کوہدایت جاری کی ہیں کہ پوری تیاری،ٹھوس شواہد اور قانون کےمطابق تمام مقدمات کی معزز عدالتوں میں نیب کےمقدمات کی پیروی کریں تاکہ میگا کرپشن کےتمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانےکےعلاوہ قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیب غیر قانونی نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی واپس دلانے کیلئے نہ صرف کوشاںہے بلکہ نیب نے گزشتہ سال ہائوسنگ سوسائٹیوں سے تقریباً ایک ارب سے زائد رقوم ہائوسنگ سوسائٹیوںکے متاثرین میں تقسیم کیں جس پر انہوں نے نیب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.