Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد قومی مفاد میں کیا جارہا ہے.وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد قومی مفاد میں کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہواجس میں قومی سلامتی سےمتعلق اہم فیصلوں پرکابینہ ارکان کواعتماد میں لیاگیا اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نےکابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر بریفنگ دی جس پر کابینہ ارکان نے صورتحال معمول پر لانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدقومی مفاد میں کیاجارہاہےجبکہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال میں مزید بہتری لانےکےلیےکوششیں جاری ہیں،پاکستان ذمہ دار ملک کےطورپرقیام امن کےلیےسفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.