Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بجلی و توانائی حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ذخائر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں، اب تک تین مختلف مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کنویں میں گیس اور تیل کی تلاش کے لیے ساڑھے تین کروڑ ڈالر درکار ہیں جو صوبہ اپنے بجٹ سے پورا نہیں کرسکتا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی عثمان غنی خٹک نے بھی  تصدیق کرتے ہوئے  بتایا کہ منصوبے سے دو ارب روپے سالانہ کی آمدن متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اس منصوبے پر کام سرکاری کمپنی کو دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.