Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان غربت کی شرح میں نمایاں کمی کیلئےجامع اقدامات کررہاہے،ملیحہ لودھی

نیویارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےکہاہےکہ حکومت پاکستان آئندہ4 سال کےدوران غربت کی شرح میں نمایاں کمی کیلئےجامع اقدامات کر رہی ہے،ان اقدامات سے 2023تک غربت کی شرح کو24.3 فیصد سےکم کرکے9 فیصد تک لایاجائے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کے زیر انتظام ہائی لیول پولیٹیکل فورم (ایچ ایل پی ایف)کے موقع پر مذاکرہ سے خطاب کر رہی تھیں۔

غربت میں کمی اورمساوات کافروغ کےموضوع پرمنعقدہ مذاکرہ میں قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائےمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات کنول شوذب،پارلیمانی سیکرٹری قانون وانصاف بیرسٹرملیکہ بخاری اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےقانون،انصاف اور پائیدار ترقی کےاہداف کےکنوینرریاض فتیانہ نےبھی شرکت کی جبکہ مذاکرہ میں یو این اوکےڈائریکٹر فنانسنگ فارڈویلپمنٹ نوید حنیف اورپاکستان میں یواین کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرنیل بونی بھی شریک تھیں۔اس موقع پرملیحہ لودھی نےکہاکہ دنیابھرمیں غربت کئی سماجی،معاشی،سیاسی اور سلامتی کے مسائل کی وجہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.