Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی ترقی اوراستحکام کےلئےسی پیک کی خصوصی اہمیت ہے.وزیراعظم عمران خان

سماجی اور معاشی شعبوں ،روزگار میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے وزیر اعظم پاکستان کا نیشنل کانگریس کے چیئر مین سے گفتگو چین پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا رہے گا، اور تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے لی ژانگ ژو کی گفتگو

بیجنگ۔وزیراعظم عمران خان نےکہاہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اوراستحکام کے لئے سی پیک کی خصوصی اہمیت ہے سماجی اور معاشی شعبوں ،روزگار میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان اورنیشنل پیپلزکانگریس کےچیئرمین لی ژانگ ژو کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کوفروغ دینےپر اتفاق کیا گیاجبکہ وزیراعظم نےچین کی جانب سےمہمان نوازپر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نےغربت کےخاتمےاورکرپشن میں کمی کےلئےچینی حکومت کےاقدمات کو سراہتےہوئےکہاکہ غربت اور بدعنوانی کے خاتمے، بہترحکمرانی سےہی چین نےترقی کی منازل حاصل کیں، اقتصادی اورصنعتی تعاون دونوں ممالک کےلئےترقی کےلئےاہم ہے جبکہ پاکستان کی معاشی ترقی اوراستحکام کے لئے سی پیک کی خصوصی اہمیت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی زونز کے قیام اورصنعتی ترقی کے روزگارکے نئےمواقع پیدا ہوں گے، سماجی اورمعاشی شعبوں، روزگار میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔

دوسری جانب چیئرمین نیشنل پیپلزکانگریس لی ژانگ ژو کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کےساتھ ہرمحاذ پرکھڑا رہےگا،اورتعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے،دونوں ممالک کےپارلیمانی روابط کےفروغ کےلئےوفود کا تبادلہ ناگزیر ہے،پارلیمانی وفود کےتبادلےدو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے،اس سلسلے میں سی پیک منصوبہ انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.