Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورمیں جاری پہلےخیبر پختونخواٹی ٹونٹی وومن سپرلیگ میں مزیددو میچوں کا فیصلہ

 

پشاور۔پشاورمیں جاری پہلے خیبر پختونخواٹی ٹونٹی وومن سپرلیگ میں مزیددو میچوں کا فیصلہ ہوگیا،فاٹاکی خواتین ٹیم نے راولپنڈی ہیٹرزکو 118سےہرایاجبکہ اسلام آباد نے کشمیری ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پرجاری خیبر پختونخواٹی ٹونٹی وومن سپرلیگ کےپہلے میں فاٹاکی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے188رنز بنائے،جسمیں کپتان جویریہ نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے101رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئی،عائشہ نے 43رنز بناکر نمایاں سکورررہی،راولپنڈی ہیٹرزکی جانب سے نائلہ نذیر عباسی نے تین اور ریمیش ملک نیایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،

اسکےجواب میں کھیلتےہوئےراولپنڈی کی ٹیم 70پرآئوٹ ہوگئی،جسمیں نائلہ نذیر عباسی نے29رنز سکورکئے،فاٹاکی جانب سے گل اورثناء نےدو،دو وکٹیں حاصل کیں،دوسرے میچ میں کشمیری خواتین ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرکے58رنزبنائے،اسلام آباد کی طرف سےجہانزیبہ نے چارکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں اسلام آباد نے مقرررہ ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر پورکیا،

کشمیر کی جانب سے کرن نے چار اور نازش نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،میچ میں فیصل ملک اورخرم شہزاد نے ایمپائرنگ جبکہ ہارون الرشید نےسکورررکےفرائض انجام دیئے۔

اس موقع پر کوئٹہ ٹیم کی خاتون منیجر ماہام مہمان خصوصی تھیں،جنہوں نےفاٹاکی وومن آف دی میچ کپتان جویریہ اوراسلام آباد جہانزیبہ کو ووف آف دی میچ کاایوارڈ دیدیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.