Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور اور بلوچستان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم شروع

پشاور/کوئٹہ(سراج عارف/جابر شاہ) پشاور اوربلوچستان کی153یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم آج سے شروع ہو گئی ہے ۔ یہ مہم 12 روز جاری رہے گی۔
اس مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پشاورمیں نو ماہ سے پندرہ برس تک کی عمر کے آٹھ لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈبخارسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی ۔ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم کو خصوصی طور پر ویکسی نیشن مہم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ جو اس ماہ کی پندرہ تاریخ تک جاری رہے گی۔
پشاور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کوقریبی ویکسی نیشن مراکز یا بنیادی صحت مراکزپرویکسین لگوانے کیلئے لائیں تاکہ وہ اس مرض سے محفوظ رہیں۔
ادھرمحکمہ صحت بلوچستان نے تمام شراکت داروں ،سول سوسائٹی اور ذرائع ابلا غ پرزوردیاہے کہ وہ اس مہم میں اپناکرداراداکرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.