Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یہ کوئی مذاق ہورہا ہے، یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے، میں افتتاح نہیں کروں گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان سے متعلق بنائے گئے ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی امداد رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب میں ناراض ہوگئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کو صحیح کریں یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے۔ میں افتتاح نہیں کرونگا۔ یہ توایک مذاق ہے۔ یہ کوئی ڈیش بورڈ نہیں ایک اسٹیشنری چیزہے۔ یہ وہ چیزنہیں جومیں اورقوم چاہتی ہے۔ آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا، یہ توایک مذاق ہورہا ہے۔ یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے اس کودرست کریں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلائمٹ چینج کا شکارہوا ہے۔ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں کم سے کم حصہ ہے۔ سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈزکی تفصیلات ڈیش بورڈ پردستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیش بورڈ کوتیارکیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے ہمیں اندازہ ہوگا کن علاقوں میں ریلیف دیا جارہا ہے۔ سیلاب متاثرین کوملنے والی تمام ڈونیشن کی معلومات ڈیش بورڈ پرموجود ہوگی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے ڈیش بورڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.