Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں داخلے پر پابندی لگی تو گورنر راج کیلئے جواز کافی ہو گا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے کہ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگی تو گورنر راج کیلئے جواز کافی ہو گا۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کیلئے لازمی ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر مہنگا اور سٹاک مارکیٹ گر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ میں تیار کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.