اسلام آباد / راولپنڈی(ویب ڈیسک) عمران خان حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے موٹر وے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد جانے والے راستے بند کردیے۔
لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کردی۔ جس کے تحت پی ٹی آئی رہنما نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کردیا۔ زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے۔ اس سلسلے میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی۔ لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر4 دن سے دھرنا جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف نے چار دن جاری رہنے کے بعد دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد بند راستوں پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔
احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز تحریک انصاف نے راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر شمس آباد کے مقام سے دھرنا ختم کیا۔ تاہم احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ راولپنڈی قیادت کے حکم پر ہم مری روڈ کھول رہے ہیں۔ جس کے بعد مظاہرین نے مری روڈ کے اہم مقام شمس آباد سے شامیانے ہٹا دیے۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری رہے گا۔
دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے اہل کاروں کو ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پیر ودھائی موڑ سے بھی دھرنا ختم کردیا۔ جس سے اسلام آباد آئی جے پی روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ ٹریفک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پیر ودھائی موڑ سے احتجاجی کیمپ ہٹانے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں لگائی گئی تمام ڈائیورشن ہٹا دی گئی ہیں۔ اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کے مقام مقامات مری روڈ شمس آباد اور پیرودھائی موڑ کےبعد۔ جی ٹی روڈ سواں کے قریب ایس او ایس ویلج کے پاس بند سڑک پر بھی احتجاج ختم کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے مقام سواں روڈ سے راولپنڈی کی جانب جانے والے راستے کو2دن پہلے بند کیا گیا تھا۔
پیر, دسمبر 23, 2024
بریکنگ نیوز
- چالان کی پیشی اور ٹرائل شروع ہونے کے بعد کسی مقدمے میں کمیشن نہیں بن سکتا
- صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، پی ٹی آئی سے مذاکرات سمیت ملکی مجموعی صورتحال پر بات چیت
- خیبر ڈیجیٹل اور Evamp نے پشاور میں گرینڈ فوڈ فیسٹیول کو بھی یادگار بنا دیا, تاشفین ڈائریکٹر جنرل ثقافت
- ضلع کرم میں فائرنگ کا واقعہ، دو مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
- ڈی پی او آفس ٹانک پر دستی بم سے حملہ،پولیس اہلکار زخمی
- مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
- عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت
- حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ،مذاکراتی کمیٹیوں کا اعلامیہ