Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،منشیات کےناسور کو ختم کریں گے،شہر یار آفریدی

بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کرے گا، جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نےکہاہےکہ ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے،بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،آج کا بچہ اگرماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کرےگا،جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ہفتہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے منشیات کے حوالے سےسیمینار سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ جتنے بچےبیٹھےہیں ان سے مخاطب ہوں ۔انہوں نے کہاکہ حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد آتے ہیں،آج کا یہ موضوع نہایت اہم ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

انہوں نےکہاکہ جب ہماری گورنمنٹ آئی اورعمران خان نےمجھےیہ ذمہ داری دی تو بولا بہت کام کرنا پڑیگا۔انہوں نےکہاکہ جب آپ حق کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو مشکل میں سب چھوڑ دیتے ہیں،صرف اللہ کا ساتھ ضروری ہے۔

انہوں نےکہاکہ جب کوئی سخت آزمائش ہو تو ہمیں اللہ یاد آجاتا ہے،جب ہم نارمل زندگی گزارتے ہیں تو بھول جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کے اپنے آپکو غلط کام سے روکتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ جیسے مرغی اپنے بچوں کو اپنےپروں کےنیچےرکھتی ہےایسےہمارے والدین نے ہمیں رکھاتھا،آج کی قابلیت اچھی انگریزی رہ گئی ہے ،پہلے یونیورسٹی اچھے سکول کم تھے مگر حیاہ زیادہ تھی،آج کا بچہ اگر نےماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئےکیا کریگا۔

انہوں نے کہاکہ ڈھائی لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ پورا تعلیمی نظام دو جمع دو چار کے مفروضے سے چل رہا ہے ،ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔

انہوں نےکہاکہ منشیات کےکاروبارمیں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کانشان بنائیںگے۔انہوں نےکہاکہ ہم نےپاکستان کا پیسہ پاکستانیوں پرلگانا ہے،لوگ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،اس سے پہلے کے پی میں تین سال ہمیں گالیاں پڑیں انہوںنے کہاکہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آخر تک جائیں گے،میں تھانوں میں گیا اور سڑکوں پر کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے خلاف پراپیگنڈہ کی وضاحت دینا چاہتا ہوں،میں ایک سیاسی کارکن ہوں لوگ تصویریں بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہم خود نہیں اٹھیں گے کوئی ہمیں عزت نہیں دے گا۔انہوںنے کہاکہ چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ منشیات کی وجہ سے 72 گھنٹے تک بچے اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے،اس قوم کو تقسیم کرنے کی ہر وقت کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایم فورس بنا رہے ہیں اور یوتھ کو انگیج کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ہیری پورٹر کو سمجھ گئے ہیں لیکن اپنی بنیاد کا نہیں پتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک ڈائنیمک یوتھ بنانی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان بھارت میں پس رہا ہے لیکن ہندوستان کے بارے میں کچھ نہیں کہتا۔

انہوں نےکہاکہ ایجوکیشن میں ہم نےسائنس اورٹیکنالوجی کو باالکل چھوڑاہوا ہے۔انہوں نےکہاکہ حرم شریف کا سارا کام باہرسےہو رہا ہے۔انہوں نےکہاکہ آج مسلمان کو سوچنا ہےکہ وہ اتنا پیچھےکیوں رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے زیادہ بہتر اخلاقیات کو اپنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ زہرکھا کر مرتےہیں اوراپنےخاندان کےلیےآنکھیں بیچ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئیں اس ملک کی نئی نسل کےبارے میں سوچیں۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نےکہاکہ ایک مافیا کےخلاف ہمیں بولڈ ہونا پڑےگا،جب آپ حق کی راہ پر چلتےہیں تو ان کی کردار کشی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ میرے والد اور شوکت خانم کو بھی نشانہ بنایاگیا،ہم ہمت نہیں ہاریں گےاورایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل اس لیے بھی اللہ زیادہ یاد آتا ہے کہ نیب ایکٹیو ہو گئی ہے ،مشترکہ خاندانی نظام اللہ کی طرف سے ایک نعمت تھا۔اللہ نے آپ کو ذمہ داری دی ہے اور آپ سے پوچھ گچھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ آج اپنے والدین کی بات نہیں مانتا تو وہ اس ملک کے قانون کو کیسے مانے گا؟

انہوں نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے اس ملک میں سکول نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ ہر طرف اندھیرا ہے اور ہم سب اندھیرے میں چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیسہ اور رتبہ کبھی بھی عزت کی ضمانت نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.