Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
    • پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ
    • کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم
    • یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    • افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    • پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے آگے
    اہم خبریں

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے آگے

    جنوری 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حیدر آباد ڈویژن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں۔

    نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے آگے، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور  تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 10 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے، ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین پینل بلا مقابلہ جیت چکا ہے۔

    ضلع ملیر میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    کراچی کا ضلع ملیر 3 ٹاؤن اور 30 یونین کونسلز (یو سیز) پرمشتمل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی 20 یو سیز پر کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی ملیر سے 4 یو سیز پرکامیاب ہوئی۔

    اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 یو سیز پر کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 2 یو سیز پر کامیاب ہوئی، ایک یو سی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

    کراچی کے ضلع جنوبی کا مکمل نتیجہ

    کراچی کے ضلع جنوبی میں 26 میں سے 15 یونین کونسلز  پر  پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔

    لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور  پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔

    صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

    ضلع وسطی میں جماعت اسلامی کامیاب

    کراچی کے ضلع وسطی میں جماعت اسلامی واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے، یہاں جماعت اسلامی نے 42 میں سے 39 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    جماعت اسلامی گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تمام 16یو سیز  پرکامیاب ہوئی ہے جب کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں7 اور نیوکراچی ٹاؤن میں 10 یوسیز جماعت اسلامی کے نام رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی ضلع وسطی میں 3 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    ضلع شرقی میں بھی جماعت اسلامی آگے

    ضلع شرقی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق جماعت اسلامی 22 یوسیز کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ پیپلز پارٹی 14 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، یہاں تحریک انصاف 7 یوسیز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

    چنیسر ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے4 ، پیپلز پارٹی نے 3 اور پی ٹی آئی نے ایک یوسی جیتی ہے، جناح ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے 7، تحریک انصاف نے 4 یوسیز جیتی ہیں، گلشن ٹاؤن میں جماعت سلامی نے 6 یوسیز جیتی ہیں جب کہ 2 یوسز پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں، صفورا ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے 5 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 3 یوسیز پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں،پیپلزپارٹی نے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں 6 یوسیز جیتی ہیں جب کہ  2 یوسیز پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

    ضلع حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کو برتری

    ضلع حیدرآبادکی 160 یوسیزمیں سے 149 کے نتائج جاری کردیےگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی 93 یوسیزپرکامیاب ہوئی، پیپلزپارٹی کے 31 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔

    حیدرآباد میں تحریک انصاف 38 یوسیزپرکامیابی کے بعد دوسرے نمبرپرہے جب کہ تحریک لبیک پاکستان دو اورجماعت اسلامی ایک یوسی پرکامیاب ہوئی ہے۔

    ان کے علاوہ 15 یوسیزپر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جب کہ 6 یوسیزپرامیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے اور 5 یوسیزکے نتائج آنا باقی ہیں۔

    ضلع دادو میں بھی پیپلز پارٹی کو برتری

    دادو کی 66 یوسیزمیں سے 61 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 48 یوسیزپرکامیاب ہوئی ہے۔

    پی ٹی آئی 10 یوسیز پرکامیابی کے ساتھ یہاں بھی دوسرے نمبر پر ہے جب کہ 3 یوسیزپر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے  مٹیاری، جام شورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹہ اور سجاول کی ضلع کونسلوں میں برتری حاصل کر لی جب کہ  ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی میں بھی میدان مار لیا، میونسپل کمیٹی، بول ہاری، مٹیاری، جوہی، کوٹری اور سیہون شریف میں بھی پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی
    Next Article وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
    Web Desk

    Related Posts

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

    مئی 28, 2025

    پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ

    مئی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

    مئی 28, 2025

    پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ

    مئی 28, 2025

    کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم

    مئی 28, 2025

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.