Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا
    • شکیلہ ناز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل، صحت یابی کا عمل جاری
    • فضل الٰہی کون ہیں؟ میں انہیں جانتی تک نہیں، مجھ سے منسوب بیان من گھڑت ہے، علیمہ خان
    • پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • معیشت میں بہتری آئی، زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف
    • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
    • پشاور: حسن خیل میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی بھی آئین وقانون کی خلاف ورزی نہ کرے، ورنہ اس کے نتائج ہوں گے: چیف جسٹس
    اہم خبریں

    کوئی بھی آئین وقانون کی خلاف ورزی نہ کرے، ورنہ اس کے نتائج ہوں گے: چیف جسٹس

    اکتوبر 21, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
    سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
    Share
    Facebook Twitter Email

    عمران خان کے خلاف  توہین عدالت کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ملکی قیادت میں سے کوئی بھی آئین و قانون کی خلاف ورزی نہ کرے، دوسری صورتحال میں اس کے نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ کےچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزارت داخلہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نےکہا عمران خان نے اس درخواست کی سماعت کےدوران یقین دہانی کرائے جانے کے باوجودکارکنوں کوڈی چوک کی کال دی تھی، سکیورٹی اداروں نے خود کو ریڈزون تک محدود کرلیا تھا، پی ٹی آئی نے پتھراؤ  اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس کے 31 اہلکار  زخمی ہوئے، ریڈزون میں پولیس پرحملہ کیا گیا، خوف ہےکہ اسلام آباد میں دوبارہ  وہی قسط نہ دہرائی جائے، عمران خان جلسوں میں احتجاج کو جہاد سے تشبیہ دے رہے ہیں، لوگوں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ  ابھی تک تقریریں ہیں،آپ قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں، جہاں صورت حال ایسی لگے وہاں اقدامات کریں، ابھی کوئی ہجوم نہیں، جب لوگ ہوں تو آپ کی استدعا ہونی چاہیے کہ ہجوم کو روکیں، ابھی کوئی ہجوم نہیں۔

    اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کوہدایت دی جائے کہ اسلام آباد پرچڑھائی نہ کی جائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ  اُس وقت براہ راست صورتحال تھی،کیا ابھی کوئی ایسی صورتحال ہے؟ ہم اُس وقت داخل ہوں گے جب کوئی قانون کی خلاف وزری کرےگا۔

    اٹارنی جنرل نےکہا کہ آپ سیلاب کے پانی کے داخل ہونے کا انتظارکریں گے؟ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیلاب کہاں ہے؟ کیا سیلاب آگیا ہے؟ جب کوئی صورتحال ہوگی، ہماری فوری توجہ کی ضرورت ہوگی تو ہم چھٹی والے دن بھی ملیں گے، عدالت توازن کرتی ہے، آئین کی پاسداری کرتی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ملکی قیادت میں سے کوئی بھی آئین وقانون کی خلاف وزری نہ کرے، دوسری صورتحال میں اس کےنتائج ہوں گے، ہمارا سیاسی کردار نہیں، بدھ تک کاروائی ملتوی کی جاتی ہے، اس دوران کچھ ہوا تو فوری اقدامات کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں وین ڈرائیور کا قتل دہشتگردی نہیں، غیرت کے نام پر قتل تھا:پولیس کا بیان
    Next Article توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج، الیکشن کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند
    Web Desk

    Related Posts

    پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جون 10, 2026

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

    جون 10, 2026

    مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    جون 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا

    جون 10, 2026

    شکیلہ ناز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل، صحت یابی کا عمل جاری

    جون 10, 2026

    فضل الٰہی کون ہیں؟ میں انہیں جانتی تک نہیں، مجھ سے منسوب بیان من گھڑت ہے، علیمہ خان

    جون 10, 2026

    پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جون 10, 2026

    معیشت میں بہتری آئی، زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف

    جون 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.