Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کےپی فوڈ اتھارٹی کابیس مارچ سےکھلےمصالحہ جات کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ایک سال کادیاگیا گریس پیریڈ بیس مارچ کو ختم، عوام نےآن لائن سروے میں پابندی کی حمایت کردی،پندرہ سو افراد نےسروے میں حصہ لیا، ستر فیصد صارفین نے کھلے مصالحہ جات کی خریدوفروخت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے بیس مارچ سے کھلےمصالحوں کی خریدوفروخت پر پابندی کا اعلان کرتےہوئے بعد از تاریخ کریک ڈاون کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل کےپی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کاکہنا ہےکہ پچھلےسال بیس مارچ کواتھارٹی کےسائنٹیفک کمیٹی نےکھلےمصالحوں پر پابندی کیلئےایک سال کاگریس پیڑیڈ تجویز کیا تھا جوکہ بیس مارچ کو ختم ہورہاہےجبکہ ایک سال کےدوران مصالحوں کےکاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کئی دفعہ ان کو متنبیہ کیا گیا ہے کہ کھلے مصالحوں کی فروخت جلد سےجلد ختم کیجائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کےپی فوڈ اتھارٹی نےایک سال کےدوران مصالحہ جات پرمختلف کاروائیوں کےدوران لکڑی کا بْراورچوکر کی وافر مقدار پکڑی ہے جو کہ مصالحوں میں ملاوٹ کےطور پراستعمال کیجاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ کےپی فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت کی ضامن ہےاورعوام کو ہرگزچوکر کھانےنہیں دینگے۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل کےپی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالستار کا کہنا تھا کہ کھلےمصالحہ جات میں ایفلاٹاکسین پایاجاتاہےجوکہ کینسرکاسبب بنتاہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کھلے مصالحہ جات پرموسمی اثرات جلدی مرتب ہوتےہیں اورکھلی فضاسےمضر صحت اشیاکی امیزش کاخطرہ بھی رہتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلے مصالحہ جات میں اگر کوئی مسئلہ واقع ہوجائے تو حکام کیلئے پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ مصالحے کس کمپنی کے ہیں اور ان کا نام پتہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاجروں کو چاہئیے کہ مجوزہ مشینری کا اہتمام کرکے پیکنگ متعارف کرے تاکہ کریک ڈاون کے دوران ان کا روزگار متاثر نہ ہو۔

کےپی فوڈ اتھارٹی کےڈائریکٹرآپریشن خالد خان خٹک کاکہناہےکہ کھلےمصالحہ جات کیخلاف کریک ڈاون کیلئےتمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورٹیموں کو ٹاسک بھی دےدیئےگئےہیں اورپشاور کےچاروں ٹاؤن میں کھلےمصالحوں کی خریدوفروخت کیخلاف کارروائی متعلقہ تاریخ کے بعد عمل میں لائی جائیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ کریک ڈاون یکساں اور موثر طریقے سے جاری رہے گا اور جب تک مصالحوں کی پیکنگ کو یقینی نہیں بنایا جاتا کریک ڈاون جاری رہے گا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عوامی اعتماد کوحاصل کرنےکیلئے فوڈ اتھارٹی کےفیس بک پیج پرچھ دن آن لائن سروےبھی کیاگیاجسکےدوران تقریباً سترفیصد لوگوں نےکھلےمصالحہ جات پرپابندی کی حمایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.