Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گلوکارہ نازیہ اقبال کے بھائی کو دو بار موت، چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

راولپنڈی کی عدالت نے نامور پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کے بھائی افتخارعلی کو اپنی سگی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں دو بار موت اور چھ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر وہ خوش اور انہیں یقین ہے کہ ان کے اپنے بھائی کو پھانسی ہوجائے گی لیکن آئندہ کیلئے دیگر بچیوں کی عزتیں محفوظ ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں نازیہ اقبال نے تھانہ روات راولپنڈی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے اپنے سگے بھائی کیخلاف ان کی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔نازیہ اقبال کے مطابق ان کا سگا بھائی ڈیڑھ سال تک اپنی ہی بھانیجیوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔بعدازاں دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا جبکہ میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی الزام کی تصدیق ہوئی۔ میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران نازیہ اقبال کا کہنا تھا کہ انصاف کی جیت پر آج انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

ایک بیٹی کی عمر دس سال اور دوسری چھ سال کی ہے، نازیہ اقبال کے بقول آج بھی ان کی بچیاں نیند میں ڈر جاتی ہیں اور چیخنے لگتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.