Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ویسٹ انڈیزکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

اٹنگھم:کرکٹ ورلڈ کپ کےدوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلےجارہےکرکٹ ورلڈ کپ کےدوسرے میچ میں ویسٹ انڈیزنےقومی ٹیم کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا کہناہےکہ ٹاس جیت جاتےتو پہلےبیٹنگ ہی کرتےجبکہ اعلان کردہ 12رکنی اسکواڈ میں سےآصف علی نہیں کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں فخرزمان،امام الحق،بابراعظم،حارث سہیل،سرفرازاحمد،محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان،محمد عامر،حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں

پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا ٹکراؤ ایک ایسی ٹیم سے ہونےجارہاہےجس نےنیوزی لینڈ کےخلاف وارم اپ میچ میں421رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب ورلڈ کپ کےواحد وارم میچ میں قومی ٹیم کو افغانستان کےہاتھوں شکست کاسامنا کرناپڑاتھا جبکہ بنگلا دیش سےدوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستان ورلڈ کپ میں چوتھی مرتبہ اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سےکرےگا،اس سے قبل کھیلے گئے ایسے 3 میچز میں قومی ٹیم صرف ایک بار فتحیاب رہی جب کہ کیریبیئن سائیڈ کو 2 مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.