عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں 16ہزار 766پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29ہزار 985کو حساس قرار دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ملک میں عام انتخابات کے موقع پرامن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب کے بڑے شہروں میں پاک فوج کو تعیناتی کردیا گیاہے۔
پاک فوج پنجاب کے اضلاع کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔پاک فوج کے اہلکار حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے۔دوسری طرف عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کہیں بھی انٹرنیٹ بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔