تخت بھائی( ملک رحمان) افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے اتوار کی صبح والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تخت بھائی کے شہری علاقہ افضل امام کالونی سے 5 سالہ موسیٰ کو افغان کرایہ دارضیاءالحق نے اغوا کر کے افغانستان منتقل کیا تھا۔
سیکورٹی اور خفیہ اداروں نے افغان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5سالہ موسی اور تخت بھائی ساڑوشاہ کی رہائشی 12 سالہ سعدیہ کو بھی بازیاب کرایا۔
مشترکہ کارروائی میں دونوں بچوں کو افغانستان کے صوبہ خوست سے بازیاب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی بچوں کو علاقے میں مقیم افغان کرایہ دار نے اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا تھا،بعدازاں اتوار کی صبح بازیاب بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔
جمعرات, جنوری 29, 2026
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
- کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
- سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ

