ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں بابوزئی کے پہاڑیوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اس واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 سرکاری اہلکار اور ایک مقامی باشندہ شامل ہیں، جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔