سمندری طوفان بیرل نےکیریبین ملک جمیکا کی طرف بڑھتے ہوئے 5 انسانی جانوں کو نگل لیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق سمندری طوفان بیرل کیریبین ملک جمیکا کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس طوفان کےدوران ہواؤں کی رفتار کو 250 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بیرل نے جنوب مشرق کی جانب خوب تباہی مچائی ہوئی ہے۔جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ماہرین کے مطابق یہ ایک طاقتور ترین طوفان ہے اور اس موسم میں سمندری طوفان کا آنا غیر معمولی عمل ہے جس کی شدت اب کیٹیگری 4 میں منتقل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بیرل کے باعث تیز بارشوں اور سیلاب کا بھی خطرہ پیش آنے کا امکان ہے۔