Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےقیام سےہی معاشی ترقی ممکن ہے.شاہ محمود قریشی

بھارت کیساتھ امن کےخواہاں ہیں،خطے میں کشیدگی گز نہیں چاہتے،تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ایسی پالیسیاں لائینگے جن سے برآمدات میں اضافہ ہوگا،سیاحت کی ترقی کیلئےاکنامک ڈپلومیسی کو فروغ دینا ضروری ہے،نئےآئیڈیاز سامنےلانےکیلئےتاجربرادری کےساتھ رابطوں میں اضافہ کرینگے، راولپنڈی چیمبر میں تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کےقیام سےہی معاشی ترقی ممکن ہے،بھارت کیساتھ امن کےخواہاں ہیں،خطے میں کشیدگی گزنہیں چاہتے،تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ایسی پالیسیاں لائیں گےجن سےبرآمدات میں اضافہ ہو گا،سیاحت کی ترقی کیلئےاکنامک ڈپلومیسی کو فروغ دیناضروری ہے،نئےآئیڈیازسامنےلانےکیلئےتاجربرادری کےساتھ رابطوں میں اضافہ کرینگے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےیہ بات جمعرات کوراولپنڈی چیمبرآف کامرس کےزیراہتمام منعقد ہونیوالی گیارہویں آل پاکستان چیمبرز صدورکانفرنس کےدوسرے سیشن سےخطاب کرتےہوئےکہی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے، سی پیک میں بلین ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

انہوں نےکہاکہ ملائیشیاکےوزیراعظم مہاتیرمحمد رواں ماہ پاکستان کادورہ کریںگےان کےہمراہ ایک بڑاتجارتی وفد بھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کےساتھ امن کاخواہاں ہےخطےمیں کشیدگی ہر گز نہیں چاہتے،تاہم اگربھارت نےجارحیت کی کوشش کی تواسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نےکہاکہ ہمیں ورثےمیں تباہ حال معیشت ملی تھی وزارت خزانہ نےمعیشت کی بحالی کیلئےکئی اقدامات کئےہیں۔انہوں نےکہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ مل کر ایسی پالیسیاں لائیں گےجن سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔انہوں نےکہاکہ زراعت اورمینو فیکچرنگ شعبے کو ترقی دی جائیگی۔

انہوں نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےقیام سےہی معاشی ترقی ممکن ہے،معاشی سفارتکاری پرمبنی پالیسی کےتحت ملک کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے اکنامک ڈپلومیسی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

انہوں نےکہاکہ راولپنڈی چیمبرکےزیراہتمام چیمبرزصدورکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،نئےآئیڈیازسامنےلانےکیلئےتاجربرادری کےساتھ رابطوں میں اضافہ کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.