Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء مقدمات کے خاتمے کیلئے متحرک

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء مقدمات کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤںنے اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ۔ جس میں مقدمات کے خاتمے کیلئے قانونی ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمات اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے تناظر میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور برہان معظم ایڈوکیٹ شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے زور دیا ہے کہ رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا قانون کے مطابق اخراج یقینی بنایا جائے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جن افسران نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.